shero shayari

Shero Shayari

 

کون کہتا ہے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا

میں تو دریا ہوں، سمندر میں اتر جاؤں گا



تیرا در چھوڑ کے میں اور کہاں جاؤں گا

گھر میں گھر جاؤں گا، صحرا میں بکھر جاؤں گا



تیرے پہلو سے جو اٹھوں گا تو مشکل یہ ہے

صرف ایک شخص کو پاؤں گا جدہر کہاں جاؤں گا



اب تیرے شہر میں آؤں گا مسافر کی طرح

سایۂ ابر کی مانند گزر جاؤں گا



تیرا پیمانِ وفا، راہ کی دیوار بنا

ورنہ سوچا تھا کہ جب چاہوں گا مر جاؤں گا



چارسازوں سے الگ ہے میرا معیار کہ میں

زخم کھاؤں گا تو کچھ اور سنوار جاؤں گا



اب تو خورشید کو گزرے ہوئے سدیاں گزریں

اب اُسے ڈھونڈنے میں تاب سحر جاؤں گا



زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ‘ندیم

بجھ تو جاؤں گا مگر صبح تو کر جاؤں گا

————————————–

 

تمہیں جب کبھی ملیں فرصتیں میرے دل سے بوجھ اُتار دو

میں بہت دنوں سے اُداس ہوں مجھے کوئی شام اُدھار دو



 

مجھے اپنے روپ کی دھوپ دو کہ چمک سکیں میرے خال و خد

مجھے اپنے رنگ میں رنگ دو میرے سارے رنگ اُتار دو




کسی اور کو میرے حال سے نہ غرض ہے کوئی نہ واسطہ

میں بکھر گیا ہوں سمیٹ لو میں بگڑ گیا ہوں سنوار دو

 

——————————————————————————————————————————–

===============================================================================

بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی

جیسی اب ہے تیری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی

 

لے گیا چھین کے کون آج تیرا صبر و قرار

بے قراری تجھے اے دل کبھی ایسی تو نہ تھی

 

اس کی آنکھوں نے خدا جانے کیا کیا جادو

کہ تبیت میری مائِل کبھی ایسی تو نہ تھی

 

عکسِ رخسار نے کس کے ہے تجھے چمکایا

تاب تجھ میں ماہِ کامل کبھی ایسی تو نہ تھی

 

اب کی جو راہِ محبت میں اٹھائی تکلیف

سخت ہوتی ہمیں منزل کبھی ایسی تو نہ تھی

 

پائے کوبان کوئی زندان میں نیا ہے مجنوں

آتی آوازِ سلاسل کبھی ایسی تو نہ تھی

 

نگاہِ یار کو اب کیوں ہے تغافل اے دل

وہ تیرے حال سے غافل کبھی ایسی تو نہ تھی

 

چشمِ قاتل میری دشمن تھی ہمیشہ لیکن

جیسی اب ہو گئی قاتل کبھی ایسی تو نہ تھی

 

کیا سبب تو جو بگڑتا ہے ‘ظفر’ سے ہر بار

خو تیری ہورشمائل کبھی ایسی تو نہ تھی

Find More Urdu and Pashto Shayari


Romantic Poems


This is the collection of Sad Shayari in Urdu. You can find more content that is full of love, romance, grief, and sorrow.

Leave a ReplyCancel reply