Allama Iqbal Poetry in Urdu pdf

Allama Iqbal Poetry in Urdu pdf

Allama Iqbal Poetry in Urdu pdf

Allama Iqbal Poetry in Urdu pdf

جب عشق سکھاتا ہے آدابِ خودآگاہی

کھلتے ہیں غلاموں پر اسرارِ شہنشاہی

 

عطار ہو، رومی ہو، رازی ہو، غزالی ہو

کچھ ہاتھ نہ آتا بےآہِ سحرگاہی

 

ناامید نہ ہو ان سے، اے رہبرِ فرزانہ

کم کوش تو ہیں لیکن بےزوق نہیں راہی

 

اے طائرِ لاہوتی، اُس رزق سے موت اچھی

جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی

 

دارا و سکندر سے وہ مردِ فقیر اَوْلیٰ

ہو جس کی فقیری میں بوئے اسد اللہٰی

 

آئِین جوان مرداں حق‌گوئی و بی‌باقی

اللہ کے شیروں کو آتی نہیں رُوباہی

==================================

Allama Iqbal Poetry in Urdu pdf

گلزارِ ہستِ بود نہ بیگانہ‌وار دیکھ

ہے دیکھنے کی چیز اسے بار بار دیکھ

 

آیا ہے تو جہاں میں مثالِ شرار دیکھ

دم دے نہ جائے ہَسْتی ناپائیدار دیکھ

 

مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں

تو میرا شوق دیکھ، میرا انتظار دیکھ

 

کھولی ہیں ذوقِ دید نے آنکھیں تیری اگر

ہر راہگزر میں نقشِ کفِ پائے یار دیکھ

================================================================================

Allama Iqbal Poetry in Urdu pdf

وہ حرفِ راز کِہ مجھ کو سکھا گیا ہے جنوں

خدا مجھے نفسِ جبرائیل دے تو کہوں

 

ستارہ کیا میری تقدیر کی خبر دے گا

وہ خود فراخیِ آفلاک میں ہے خوار و زبوں

 

حیات کیا ہے خیال و نظر کی مجذوبی

خودی کی موت ہے  اندیشہ ہائے گوناں گوں

 

عجب مزہ ہے مجھے لذتِ خودی دے کر

وہ چاہتے ہیں کہ میں اپنے آپ میں نہ رہوں

 

ضمیرِ پاک و نگاہِ بلند و مستیِ شوق

نہ مال و دولتِ قارون نہ فکرِ افلاطوں

 

سبق ملا ہے یہ معراجِ مصطفیٰ سے مجھے

کہ عالمِ بشریت کی زد میں ہے گردوں

 

یہ کائنات ابھی نا تمام ہے شاید

کہ آ رہی ہے دمادم صدائے کن فیکوں

 

علاج آتشِ رومی کے سوز میں ہے تیرا

تیری خرد پہ ہے غالب فرنگیوں کا فسوں

 

اسی کے فیض سے میری نگاہ ہے روشن

اسی کے فیض سے میرے سبو میں ہے جیحوں

Find More Urdu and Pashto Shayari


Romantic Poems


This is the collection of Sad Shayari in Urdu. You can find more content that is full of love, romance, grief, and sorrow.

Check Also

Romantic Poetry

Romantic Poetry

Romantic Poetry دلِ نادان تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Shalkot

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading