Sad Shayari
جو خیال تھے نہ قیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جو محبتوں کی عساس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جنہیں مانتا ہی نہیں یہ دل وہی لوگ میرے ہیں ہمسفر
مجھے ہر طرح سے جو راس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
مجھے لمحہبھر کی رفاقتوں کے سراب اور ستائیں گے
میری عمربھر کی جو پیاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
یہ خیال سارے ہیں آرزی یہ گلاب سارے ہیں کاغذی
گلِ آرزو کی جو باس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
جنہیں کر سکا نہ قبول میں وہ شریکِ راہِ سفر ہوئے
جو میری تلب میری آس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
میری دھڑکنوں کے قریب تھے میری چاہ تھے میرا خواب تھے
وہ جو روز و شب میرے پاس تھے وہی لوگ مجھ سے بچھڑ گئے
========================================================================================
تمہیں جب کبھی ملیں فرصتیں میرے دل سے بوجھ اُتار دو
میں بہت دنوں سے اداس ہوں، مجھے کوئی شام اُدھار دو
مجھے اپنے روپ کی دھوپ دو کہ چمک سکیں میرے خال و خد
مجھے اپنے رنگ میں رنگ دو، میرے سارے رنگ اُتار دو
کسی اور کو میرے حال سے نہ غرض ہے، کوئی نہ واستا
میں بکھر گیا ہوں، سمیٹ لو، میں بگڑ گیا ہوں سنوار دو
==========================================================================
تنہائی میں کرنی تو ہے ایک بات کسی سے
لیکن وہ کسی وقت اکیلا نہیں ہوتا
ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تنابنا
اور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں
تو اگر پاس نہیں ہے کہیں موجود تو ہے
تیرے ہونے سے بڑے کام ہمارے نکلے
اہلِ حوصلہ تو خیر حوصلہ میں ہوئے ذلیل
وہ بھی ہوئے خراب، محبت جنہوں نے کی
پانی میں عکس اور کسی آسمان کا ہے
یہ ناو کون سی ہے یہ دریا کہاں کا ہے
————————————————————————————————————
جانا کہاں تھا اور چلے تھے کہاں سے ہم
بیدار ہو گئے کسی خوابِ گراں سے ہم
ای نوبہارِ ناز، تیری نختوں کی خیر
دامن جھٹک کے نکلے تیرے گلستان سے ہم
پندارِ عاشقی کی امانت ہے آہِ سرد
یہ تیر آج چھوڑ رہے ہیں کمان سے ہم
آؤ غبارِ راہ میں ڈھونڈیں شمیمِ ناز
آؤ خبر بہار کی پوچھیں خزاں سے ہم
آخری دعا کریں بھی تو کس مُدَّعے کے ساتھ
کیسے زمین کی بات کریں آسمان سے ہم
Find More Urdu and Pashto Shayari
This is the collection of Sad Shayari in Urdu. You can find more content that is full of love, romance, grief, and sorrow.