Love poetry in Urdu

Love poetry in Urdu

Love poetry in Urdu

 

مل ہی جائے گا کبھی دل کو یقین رہتا ہے

وہ اسی شہر کی گلیوں میں کہیں رہتا ہے

 

جس کی سانسوں سے مہکتے تھے دروبام تیرے

اے مکان بول کہاں اب وہ مکیں رہتا ہے

 

ایک زمانہ تھا کہ سب ایک جگہ رہتے تھے

اور اب کوئی کہیں، کوئی کہیں رہتا ہے

 

روز ملنے پہ بھی لگتا تھا کہ جگ بیت گئے

عشق میں وقت کا احساس نہیں رہتا ہے

 

دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اُس کو لیکن

عمر بھر کون جواں، کون حسیں رہتا ہے

——————————————————————-

Love poetry in Urdu, a beautiful and heart touching collection of love poetry in urdu i,.e ghazals, poems and nazamz.

مل ہی آتے ہیں اُسے ایسا بھی کیا ہو جائے گا

بس یہی نہ درد کچھ دل کا سوا ہو جائے گا

 

وہ میرے دل کی پریشانی سے افسردہ ہو کیوں

دل کا کیا ہے کل کو پھر اچھا بھلا ہو جائے گا

 

گھر سے کچھ خوابوں سے ملنے کے لئے نکلے تھے ہم

کیا خبر تھی زندگی سے سامنا ہو جائے گا

 

رونے لگتا ہوں محبت میں تو کہتا ہے کوئی

کیا تیرے اشکوں سے یہ جنگل ہرا ہو جائے گا

 

کیسے آ سکتی ہے ایسی دلنشیں دنیا کو موت

کون کہتا ہے کہ یہ سب کچھ فنا ہو جائے گا

————————————————-

تم آئے ہو تمہیں بھی آزما کر دیکھ لیتا ہوں

تمہارے ساتھ بھی کچھ دور جا کر دیکھ لیتا ہوں

 

ہوائیں جن کی اندھی کھڑکیوں پر سر پٹکتی ہیں

میں اُن کمروں میں پھر شامیں جلا کر دیکھ لیتا ہوں

 

عجب کیا اس قَرِینے سے کوئی صورت نکل آئے

تیری باتوں کو خوابوں سے ملا کر دیکھ لیتا ہوں

 

سحر دم کرچیاں ٹوٹی ہوئے خوابوں کی ملتی ہیں

تو بستر جھاڑ کر چادر ہٹا کر دیکھ لیتا ہوں

 

بہت دل کو دکھاتا ہے کبھی جب دردِ محجوری

تیری یادوں کی جانب مسکرا کر دیکھ لیتا ہوں

 

اُڑا کر رنگ کچھ ہونٹوں سے کچھ آنکھوں سے کچھ دل سے

گئے لمحوں کو تصویریں بنا کر دیکھ لیتا ہوں

 

نہیں ہو تم بھی وہ اب مجھ سے، یارو کیا چھپاؤ گے

ہوا کی سمت کو مٹی اُڑا کر دیکھ لیتا ہوں

 

سنا ہے بے نیازی ہی علاجِ نا امیدی ہے

یہ نسخہ بھی کوئی دن آزما کر دیکھ لیتا ہوں

 

محبت مر گئی مشتاق لیکن تم نہ مانوگے

میں یہ افواہ بھی تم کو سنا کر دیکھ لیتا ہوں

——————————————-

Find More Urdu and Pashto Shayari


Romantic Poems


This is the collection of Sad Shayari in Urdu. You can find more content that is full of love, romance, grief, and sorrow.

Check Also

Romantic Poetry

Romantic Poetry

Romantic Poetry دلِ نادان تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Shalkot

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading