Romantic Poetry

Romantic Poetry

Romantic Poetry

دلِ نادان تجھے ہوا کیا ہے

آخر اس درد کی دوا کیا ہے

 

ہم ہیں مشتاق اور وہ بیزارر

یا الہی، یہ ماجرا کیا ہے

 

میں بھی منہ میں زبان رکھتا ہوں

کاش پوچھو کی مدعا کیا ہے

 

جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود

پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے

 

یہ پری چہرہ لوگ کیسے ہیں

غمزہ اور عِشْوَہ و ادا کیا ہے

 

شکنِ زلفِ عنبریں کیوں ہیں

نگاہِ چشمِ سرمہ سا کیا ہے

 

سبزہ و گل کہاں سے آئے ہیں

ابر کیا چیز ہے ہوا کیا ہے

 

ہم کو ان سے وفا کی ہے امید

جو نہیں جانتے وفا کیا ہے

 

ہاں بھلا کر تیرا بھلا ہوگا

اور درویش کی سدا کیا ہے

 

جان تم پر نثار کرتا ہوں

میں نہیں جانتا دعا کیا ہے

 

میں نے مانا کہ کچھ نہیں، غالب

مفت ہاتھ آئے تو بُرا کیا ہے


===========================

Romantic Poetry

وہ جو ہم میں تم میں قرار تھا تمہیں یاد ہو یا نہ یاد ہو

وہی یعنی وعدہ نباہ کا تمہیں یاد ہوکہ نہ یاد ہو۔

 

وہ جو لطف مجھ پہ تھے بیشتر، وہ کرم کہ تھا میرے حال پر

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا، تمہیں یاد ہوکہ نہ یاد ہو۔

 

وہ نئے گلے، وہ شکایات، وہ مَزےمَزے کی ہکایات

وہ ہر ایک بات پہ روٹھنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔

 

کبھی بیٹھے سب میں جو روبرو تو اشاراتوں ہی سے گفتگو

وہ بیان شوق کا برملا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔

 

ہوئے اتفاق سے گر باہم تو وفا جتانے کو دم بدم

گلہِ ملامتِ اقرباء تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔

 

کوئی بات ایسی اگر ہوئی کہ تمہارے جی کو بری لگی

تو بیان سے پہلے ہی بھولنا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔

 

کبھی ہم میں تم میں بھی چاہ تھی کبھی ہم سے تم سے بھی راہ تھی

کبھی ہم بھی تم بھی تھے آشنا، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔

 

سنو ذکر ہے کئی سال کا کہ کیا ایک آپ نے وعدہ تھا

تو نباہنے کا تو ذکر کیا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔

 

کہا میں نے بات وہ کوٹھے کی میرے دل سے صاف اتر گئی

تو کہا کہ جانے میری بالا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔

 

وہ بگڑنا وصل کی رات کا، وہ نہ ماننا کسی بات کا

وہ نہیں نہیں کی ہر آن ادا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔

 

جسے آپ گنتے تھے آشنا، جسے آپ کہتے تھے باوفا

میں وہی ہوں مومن الملہ تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو۔

 

Find More Urdu and Pashto Shayari


Romantic Poems


This is the collection of Sad Shayari in Urdu. You can find more content that is full of love, romance, grief, and sorrow.

Check Also

Poetry in Urdu 2 lines attitude

Poetry in Urdu 2 Lines Attitude

Poetry in Urdu 2 lines attitude دنیا میں ہوں، دنیا کا طلبگار نہیں ہوں بازار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Shalkot

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading