Sad Urdu Poetry 2 lines

Sad Urdu Poetry 2 lines

Sad Urdu Poetry 2 lines

غم کی بارش نے بھی تیرے نقش کو دھویا نہیں

تو نے مجھ کو کھو دیا، میں نے تجھے کھویا نہیں۔

نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھا

یوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں۔

ہر طرف دیواروں اور دروں اور ان میں آنکھوں کے حجوم

کہہ سکے جو دل کی حالت وہ لَبِ گویا نہیں۔

 

جرم آدم نے کیا اور نسلِ آدم کو سزا

کاٹتا ہوں زندگی بھر، میں نے جو بویا نہیں۔

 

جانتا ہوں ایک ایسے شخص کو میں بھی، منیر

غم سے پتھر ہو گیا، لیکن کبھی رویا نہیں۔

—————————–

===================================================

Sad Urdu Poetry 2 lines

کسی کو اپنے اعمال کا حساب کیا دیتے

سوال سارے غلط تھے، جواب کیا دیتے

 

خراب صدیوں کی بے خوابیاں تھیں آنکھوں میں

اب ان بے انت خلاؤں میں خواب کیا دیتے

 

ہوا کی طرح مسافر تھے دلبروں کے دل

انہیں بس ایک ہی گھر کا عذاب کیا دیتے

 

شراب دل کی تلب تھی شَریٰ کے پہرے میں

ہم اتنی تنگی میں اس کو شراب کیا دیتے

 

منیر دشت شروع سے سراب آسا تھا

س آئینے کو تمنا کی آب کیا دیتے؟

============================

Sad Urdu Poetry 2 lines

بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا

ایک آگ سی جذبوں کی دھکائے ہوئے رہنا

 

چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لبِ لالیں کی

ایک باغ سا ساتھ اپنے محکائے ہوئے رہنا

 

اس حسن کا شوق ہے جب عشق نظر آئے

پردے میں چلے جانا شرمائے ہوئے رہنا

 

ایک شام سی کر رکھنا کاجل کے کارشمے سے

ایک چاند سا آنکھوں میں چمکائے ہوئے رہنا

 

عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیر اپنی

جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا

Find More Urdu and Pashto Shayari


Romantic Poems


This is the collection of Sad Shayari in Urdu. You can find more content that is full of love, romance, grief, and sorrow.

Leave a ReplyCancel reply