Love Poetry in Urdu 2 lines

Love Poetry in Urdu 2 lines

Love Poetry in Urdu 2 lines

گلوں میں رنگ بھرے بادِ نو بہار چلے

چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے

قفس اداس ہے یاروں صَبا سے کچھ تو کہو

کہیں تو بہرِ خُدا آج ذکرِ یار چلے

کبھی تو صبح تیرےکُن٘جِ لَب سے ہو آغاز

کبھی تو شب سرِ کاکل سے مشک بار چلے

بڑا ہے درد کا رشتہ یہ دل غریب سہی

تمہارے نام پہ آئیں گےغَم گُسار چلے

جو ہم پہ گزری سو گزری مگر شبِ ہجران

ہمارے اشک تیری عاقِبَت سنوار چلے

حضورِ یار ہوئی دفترِ جنوں کی تلاش

گرہ میں لے کے گریبان کا تار تار چلے

مقام ‘فیض’ کوئی راہ میں جچا ہی نہیں

جو کوئے یار سے نکلے تو سوئے دار چلے

———————————————-

Love Poetry in Urdu 2 lines

ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے

دشنام تو نہیں ہے یہ اکرام ہی تو ہے

کرتے ہیں جس پہ تان کوئی جرم تو نہیں

شوقِ فضول و عشقِ ناکام ہی تو ہے

دل مُدَّعی کے حرفِ ملامت سے شاد ہے

اے جانِ جان یہ حرف تیرا نام ہی تو ہے

دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے

لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے

دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں

دستِ فلک میں گردشِ ایام ہی تو ہے

آخر تو ایک روز کرے گی نظر وفا

وہ یارِ خوشخصال سرِ بام ہی تو ہے

بھیگی ہے رات ‘فیض’، غزل ابتدا کرو

وقتِ سرود، درد کا ہنگام ہی تو ہے

———————————————–

رازِ عشق چھپا کے دیکھ لیا

دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا

اور کیا دیکھنے کو باقی ہے

آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا

وہ میرے ہو کے بھی میرے نہ ہوئے

ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا

آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے

سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا

فیض، تکمیلِ غم بھی ہو نہ سکی

عشق کو آزما کے دیکھ لیا

 

Find More Urdu and Pashto Shayari


Romantic Poems


This is the collection of Sad Shayari in Urdu. You can find more content that is full of love, romance, grief, and sorrow.

Check Also

Romantic Poetry

Romantic Poetry

Romantic Poetry دلِ نادان تجھے ہوا کیا ہے آخر اس درد کی دوا کیا ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Shalkot

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading