خوبصورت باتیں

خوبصورت باتیں

خوبصورت باتیں

 الفاظ کا صحیح استعمال لفظ کو مزید خوبصورت بنا دیتا ہے۔خوبصورت باتیں

خوبصورت گفتگو کے بارے میں مزید جانیں۔



آج کی خوبصورت باتیں

1- سگریٹ نوشی سے بچو۔

2- بیوی کے انتخاب ميں بہت دور اندیشی سے کام لو کیونکہ تمہاری خوشی یا غمی کا دارو مدار 90% اسی پر ہوتا ہے-

3- بہت سستی چیزیں مت خریدو-

4- بچوں کو اپنے مزاج اور پسند کے مطابق جینے دو، انهیں بالکل اپنے جیسا بنانے کی کوشش مت کرو۔

flowers

5- تنقید کرنے والوں کے پیچھے پڑ کر اپنا وقت برباد مت کرو۔
6- کسی سیاست دان پر کبھی اعتماد مت کرو۔

7- جب کسی سے گاڑی ادھار لو تو پورا تیل بھر کر ہی واپس کرو۔

8- موبائل کہیں تمہاری زندگی کے خوبصورت لمحات ميں دخل انداز نہ ہو کیونکہ موبائل تمہاری اپنی راحت و سکون کے لئے ہے نہ کہ دوسرے کی۔

9- کام مکمل کرنے سے پہلے مزدوری نہ دو۔

10- جو تم سے زيادہ مالدار یا غریب ہو اس کے سامنے اپنی دولت کا تذکرہ نہ کرو۔

flowers

11- دوستوں کو قرض دینے ميں محتاط رہو اور اتنا ہی قرض دو کہ اگر وہ تمہیں واپس نہ دے تو تمہاری دوستی پر اثر نہ کرے، زیادہ قرض دینے سے ممکن ہے قرض اور دوستی دونوں سے ہاتھہ دھو بیٹھو۔

12- مخاطب سے اس کی تنخواہ کے متعلق مت پوچھو۔

13- ہرچیز لکھ لیا کرو. اپنے دماغ پر ہمیشہ بھروسہ مت کرو۔



شالکوٹ

14- سزا اس کے جرم کے مطابق دو۔

15- قرض اسے دو جو بغیر مانگے واپس کر دے.

17- کسی سے اختلاف یا بحث و مباحثے کے وقت اپنے اخلاق اور سلیقہ مندی کا دامن نہ چھوڑو۔

18- اپنے علم کو پھیلاؤ اور لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچاو کیونکہ ہمیشہ زندہ رہنے کا یہی واحد راستہ ہے۔

19- اپنی ذاتی یا مالی تفصیلات کا اظہار بقدر ضرورت ہی کرو۔

20- اگر کوئی تمہارے دوست کی تعریف کرے تو اپنے دوست سے ضرور اس کا ذکر کرو۔

21- اگر کوئی تمہارے ساتھ بدسلوکی کرے تو تم اس کے بدلے اس کیساتھ احسان کر کے اسے سبق سکھاؤ۔

22- شادی اس سے کرو جو مال و دولت میں تمہارے برابر یا تم سے کمتر ہو۔

23- کوئی چیز جب تمہیں دو بار ادھار لینے کی ضرورت پڑے تو وہ چیز بازار سے خرید لو-

24- روزانہ آدھا گھنٹہ چہل قدمی کرو۔

25- تمہاری گھڑی وقت سے پانچ منٹ آگے رہنی چاہیے۔

26- تصنع اور بناوٹ سے دور رہو۔



27- معمولی چیزوں پر بحث و تکرار مت کرو۔

28- کسی کے ساتھ احسان کرو تو بھول جاؤ بدلے میں حسن سلوک کی امید مت رکھو۔

29- جہاں بھی رہو وہاں اپنا اچھا اثر چھوڑنے کی کوشش کرو۔

flowers

30-یاد رکھو اچھے دوست زندگی کا اثاثہ ہوتے ہیں۔

31-چھوٹے بہن اور بھائی کو والد کی نظر سے دیکھو اور انہیں اپنی اولاد سمجھو۔

32-بہن بھائیوں میں کبھی مقابلے کی فضا مت بناؤ، تمہارا ان سے برتر ہونا یا کمتر ہونا تمہارے ہاتھ میں نہیں ہے۔

اورجانیے



Check Also

Naughty America

What is Naughty America?

Naughty America Introduction: Naughty America is a well-known adult entertainment company that produces and distributes …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Discover more from Shalkot

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading